روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

محمد عالم ساجدی نئے میرکاروان منتخب


12/02/2018

صغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی احیاء کردار حسینی کنونشن، یوم دین مصطفیٰ و فقہ امام صادق علیہ السلام ۳۰نومبر ۲،۱دسمبر ۲۰۱۸ کو ثقافتی بھٹ شاھ میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے تحریک کے کارکنان، خواتین اور مہمان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کنونشن میں تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی جس میں اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص،سکرنڈ، نوابشاھ، نوشھروفیروز،خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شھداد کوٹ، کے این شاھ، دادو ، سمیت ڈویژن حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاھ، سکھر، اور دادو کے زمہ داران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جب کہ مرکزی کابینہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پہ چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے تجزیہ کیا اور مسقتبل کے لئے لائحہ عمل کے لیئے اجتماعی مباحثہ کروایا،

کنونشن میں علمائے کرام حجتہ السلام مولانا عروج زیدی، حجتہ السلام علامہ حافظ حیدرعلی نقوی، حجتہ اسلام علامہ باقر عباس زیدی، حجتہ السلام علامہ صادق رضا تقوی، مولانا قاری امتیاز حسین، مجلس وحدت مسلمین علامہ مختار احمد امامی، مولانا منظور علی مھدوی،، سید پسند علی رضوی، سیدہ معصومہ موسوی، اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی معاشرہ کا ایک فرد دینی قوانین کی رو سے حاصل کئے گئے اختیارات کے مطابق اپنی خصوصی زندگی کے محیط میں (تقویٰ کے سائے میں قانون کی رعایت کرتے ہوئے) ہر قسم کا اقدام کر سکتا ہے ،جیسے، اپنے مال سے مصلحت کے پیش نظر اور اپنی مر ضی کے مطابق اپنی زندگی کے حالات کو بہتر بناتے ہوئے بہترین خوراک ،لباس،گھر اور سرمایہ سے استفادہ کر سکتا ہے ،یا ان میں سے بعض چیزوں سے صرف نظر کرسکتا ہے ۔اور اسی طرح اپنے بر حق حقوق کا ہر ظلم اور حملہ کے مقا بلہ میں دفاع کر کے اپنی زندگی کے وجود کا تحفظ کر سکتا ہے ،یا وقت کی مصلحت کے پیش نظر دفاع سے پر ہیز کرکے اپنے بعض حقوق سے چشم پو شی کرسکتا ہے ۔اور اس کے علاوہ اپنے شخصی کسب وکار میں سر گرمی انجام دے سکتا ہے ،حتی رات دن کام کر سکتا ہے یا اپنی صواب دید کے مطابق کسی دن ایک کام کو تعطیل کر کے کسی دوسرے اہم کام کو انجام دے سکتا ہے ۔اسی طرح ولی امر مسلمین ـجو اسلامی نظریہ کے مطابق معیّن ہو چکا ہو گا ـاپنی حکمرانی کے علاقہ میں رکھنے والی عمومی ولایت کے مطابق،حقیقت میں اسلامی معاشرہ کے افکار کا ہدایت کار اور عام لوگوں کے ارادہ و شعور کا مر کز ہو تا ہے ،جس تصرف کا حق ایک فرد کواپنی زندگی کے محیط میں ہو تا ہے ،ولی امر کوبھی اسی تصرف کا حق معاشرہ کی عام زندگی میں ہوتا ہے ۔

جلسے عام کی صدارتی خطاب کرتے ہوئے سید حسین موسوی نے اکثریت رائے سے انتخاب ہونے والے نئے میرکارواںمحمد عالم ساجدی کا اعلان کیا ، پنڈال میں شرکا نے نئے میرکارواں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں سے نچھاور کرتے ہوئے اسٹیج تک پہنچایا جس کہ بعد ان سے حلف وفاداری لیا گیا۔