روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

تیسرا سالانہ مرکزی یوم مصطفیٰ و فقہ امام صادق علیہ السلام


12/02/2018

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی یوم مصطفیٰ و فقہ امام صادق علیہ السلام  ۲دسمبر ۲۰۱۸ کو ثقافتی مرکز بھٹ شاھ میں زیرصدارت چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی منعقد ہوا، جلسے کا آغاز صبح ۹ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت توحید رضا توحید نے حاصل کی، حمد ، نعت ، منقبت  علی اصغر جعفری، سید فرمان علی نقوی، سید شکیل حسینی  نے پڑھے،جب کہ جلسے عام سے خطاب حجتہ السلام باقر عباس زیدی ، حجتہ السلام  علامہ صادق تقوی، حجتہ السلام علامہ مختار امامی، دانشور معظم ڈاکٹر علی مرتضیٰ زیدی، حجتہ السلام مولانا منظور علی مھدوی، پروفیسر غلام شبیر اشرف، تعلیمدان سید امتیاز حسین بخاری ، اصغریہ خواتین علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سیدہ معصومہ موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کیا، جب کہ صدارتی خطاب اور نئے میر کارواں کے اعلان چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا