روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

یونٹ واہی پاندھی کی جانب سے جشن امیرالمومنین علی علیہ السلام


03/31/2018

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ واہی پاندھی کی جانب سے جشن امیرالمومنین امام المتقین امام علی علیہ السلام کا انعقادکیا گیا، جس میں خصوصی خطاب مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، جشن میں مومنین کثیر تعداد میں موجود تھے، سید حسین موسوی نے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام مسلمانوں، مظلوموں اور عدل و انصاف کے متلاشی اقوام و فراد کو مبارکباد پیش کی اور فرمایا که حضرت علی (ع) کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے اور اب جبکہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانا دشمن کے ایجنڈے کا حصہ بن چکا ہے حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا مظہر قرار پاسکتی ہے اور آپ (ع) کی شخصیت ایسی ہے جس کی قدر و منزلت کے تمام شیعہ اور سنی معترف ہیں.حضرت علی علیہ السلام سے محبت و عقیدت کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت اور تعلیمات کی حقیقتاً پیروی کی بهی ضرورت ہے؛ حضرت علی علیہ السلام کا سب سے اہم اور نمایاں نعرہ عدل و انصاف کا اجراء ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لئے حضرت (ع) ہمیشہ کوشاں رہے لہذا حضرت کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں اسلامی نظام کےتمام امور میں عدل وانصاف کی قیام کا بنیادی مطمع نظر قرار دینا چاہئے