03/08/2020
مغربی سازشی نعرے "میرا جسم میر مرضی" پہ چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی کا منفرد جواب
میرا ہے کیا؟
جسم؟
مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میرے جسم کے اندر کون کون سے نظام چل رہے ہیں!!
جب سوتا ہوں پھر میرے جسم کے نظام کون چلاتا ہے؟
جو چلاتا ہے وہی مالک ہے۔
روح؟
میں کبھی دکھی ہونا نہیں چاہتا!! لیکن ہو جاتاہوں!!
ہمیشہ خوش رہنا چاہتاہوں!! لیکن نہیں ہوتا؟
جو روح میں خوشی اور دکھ ڈالتا ہے وہی اس کا مالک ہے۔
پھر میرا ہے کیا؟
نہ جسم میرا اور نہ روح میری!!
میرے صرف وہ اعمال ہیں جو اس جسم اور روح کے ساتھ میں انجام دیتاہوں۔