روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

ڈویژن دادو کا دو روزہ مجلس عمومی کا انعقاد


03/08/2020

اصغریہ علم و عمل ڈویژن دادو کی جانب سے دو روزہ مجلس عمومی اجلاس زیرصدارت مرکزی تعليم و تربیت سیکرٹری برادر پرویز علی لاڑک کے مسجد زہرہ سلام اللہ علہیا کے این شاہ میں میں ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سابقہ مرکزی صدر برادر بزرگوار محترم محمد عالم ساجدی صاحب، مرکزی سیکریٹریز سید عاشق حسین نقوی، برادر ساجد علی چانڈیو اور مبین علی مطہری نے فرمائی.
اجلاس کی ایجنڈا حسب ذیل رہی..
تلاوت: برادر الطاف حسین لطفی
تعارف
افتتاحی کلمات: میثم عباس اصغری ڈویژنل صدر
حمد، نعت و قصیدہ خوانی: برادر الطاف لطفی اور علی حیدر
نماز باجماعت: مولانا غازی آصف علی انقلابی
ڈویزنل اضلاع اور یونٹس رپورٹس ہوٸیں
پہلا درس عنوان سچاٸی اور دیانتداری
مدرس مولانا علی رضا رضوانی
دوسرا درس احکامِ طہارت مدرس: مولانا وارث علی مجاہدی
تیسرا درس معاشرے میں کام کرنے کے لیے طریقہ کار
مدرس برادر محترم محمد عالم ساجدی صاحب
درس چوتھا درس موضوع نوجوان کی ذمہ داری اور امام علی علیہ السلام کی سیرت کا بیان
مدرس : علامہ محمد باقر نجفی صاحب
شریک سینئرز اور شخصیات: سید ریاض حسین نقوی
(نائب صدر مجلس اعلیٰ)
برادر محترم جمیل احمد جعفری، ریاض حسین جروار ،باقر رضا اکبری، اے ایس او پی کے عہدیداران.
ماڈل محفل قرآن پیش کی گئی
اجلاس میں 14یونٹس،03 اضلاع ایک ضلعی آرگنائزر اور کابینہ سمیت 78 ساتھیوں نے شرکت کی.
مرکزی سیکریٹری برائے گوٹھ محلہ سدھار سید عاشق حسین نقوی نے شجرکاری مہم کی اہمیت و افادیت اور مقاصد پر گفتگو کی..
أخر میں دعائے تعجیل امام زمانہ عج سے اختتام ہوا.