روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

احیاء کردار حسینی ششماہی کنونشن


06/29/2019

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا احیاء کردار حسینی ششماہی کنونشن بھٹ شاھ ضلع مٹیاری میں منعقد کیا گیا ، پاکستان کے صوبہ سندھ میں دین مبین حق، جزبہ حریت اور استقلال سے سرشار مومنین کی جماعت اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے احیاء کردار حسینی کنونشن میں کارکنان اور ممبران سندھ کے شہر کراچی، ٹھٹہ، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاھ، نوشھروفیروز، رانی پور، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاھ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی،
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ششماہی کنونشن میں تحریک کے اضلاع،ڈویژن اور مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور تجزیہ پیش کیا گیا ، جب کہ چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی کی جانب سے کارکردگی پہ جائزہ اور آئندہ کے لیئے لائحہ عمل اور ہدایات کی گئ۔
کنونشن میں صحت آگاہی سیشن کیا گیا جس میں ڈاکٹر ھدایت علی کوسو صاحب نے ایڈز کے متعلق پریزنٹیشن پیش کی،
کنونشن کا اختتام دعا امام زمانہ عج سے کیا گیا