روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

دو روزہ لیڈرشپ اور مینجمنٹ ورکشاپ


03/24/2019

اصغریہ علم عمل تحریک پاکستان معاشرے میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہی ہے. تحریک اپنے کارکنان کو معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہر قسم کی تربیت دیتی ہے. اسی تربیت کے مقصد سے تحریک نے ٢٤،٢٣ مارچ ٢٠١٩ کو دادو سٹی میں اپنے اعلی عہدیداران کے لیےدو روزہ  لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے عنوان سے پروگرام دادو جیم خانہ کے ھال میں منعقد کیا گیا جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی عہدیداران، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلی کے اراکین اور تبلیغ دین مصطفیٰ تحریک کے نمائندگان نے شرکت کی. اس ورکشاپ میں مینجمنٹ اور لیڈرشپ کے عنوانات سے  لیکچرس ہوئے، جس میں مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، موٹیویشنل اسپیکر کاشف رضا انڑ، سید پسند علی رضوی، سید شکیل شاھ حسینی، حبیب اللہ حسینی نے لیکچرس دیئے ، جب کہ  ورکشاپ میں تین ماھ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں۔