روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

مرکزی کابینہ کاتیسرہ اجلاس اقرا سینٹر قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد ہوا


01/19/2019

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی کابینہ کاتیسرہ اجلاس اقرا سینٹر قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کرنا فرمائی،کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے ہر فرد نے اپنی اور اپنے شعبہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جب کہ اجلاس میں ماہ فروری، مارچ کے پروگرام کی پلاننگ کی گئی، اجلاس میں فیصلاجات کیئے گئے جس میں مرحوم و مغفور استاد امداد علی خلیلی کے چھلم کا پروگرام 3فروری کو شھداد کوٹ میں کرنے کا فیصلا کیا گیا، جب کہ تعلیم و تربیت کا پروگرام، سفیران مھدی کی ورکشاپ، ھفتہ شجر کاری مھم 20فروری تا 28 فروری کو سندھ بھر میں کرنے کا فیصلا کیا گیا ہے، جب کہ شعبہ اصغریہ میڈیا سیل کا نام تبدیل کرے اصغریہ ابلاغ عامہ پاکستان کا نام دیا گیا،

اجلاس میں مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شعبہ جات میں افرادی قوت پیدا کرنے اور ان کی موثر تربیت دینے کی تاکید کی ہے، جب کہ شعبہ تنظیم، شعبہ فنانس کو بہتر کارکردگی کرنے پہ مبارکباد پیش کیا۔