روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

مجلس عاملہ کا اجلاس


01/06/2019

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس بعنوان "احیاء کردار حسینی " مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کی زیر صدارت المرتضیٰ اسکول دادو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ سمیت ڈویژن اور اضلاع کے اراکین سے حلف وفاداری لیا گیا۔ مجلس عاملہ میں یونٹ، اضلاع ،ڈویژن اور مرکز کے سالانہ پروگرام کی وضاحت اور افادیت پہ بحث کیا گیا، جب کہ سالانہ پروگرام  اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔  اجلاس میں شعبہ تنظیم، تعلیم و تربیت، تبلیغ و عزاداری، تعلیم و اعلیٰ تعلیم، محلہ سدھار، تعارف مکتب اہلیبت، مالیات آمدنی و روانگی کا ریکارڈ بنانے اور آڈٹ کا طریقہ کار، اصغریہ علم و عمل پبلیکیشن، میڈیا رپورٹنگ کے ساتھ تمام شعبہ جات کا تعارف اور اس کام کرنے کی تربیت دی جارہی ہے،

 

مجلس عاملہ میں خصوصی شرکت چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسندعلی رضوی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کی، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ  کسی بھی کام کو منظم کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ پروگرام کے مقاصد اور اس کو حاصل کرنے کے طریقہ کار واضع ہونا چاہیئے  تاکہ پروگرام کے طئہ شدہ مقاصد حاصل کر سکے، معاشرے کی بہتری کے لیئے کام کرنے والی تحریک کے لیئے ضروری ہے کہ اس کے پاس ایک جامع اور واضع پروگرام ہو جو کہ اپنے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے نتائج معاشرے میں دے ، اصغریہ تحریک دین کے ساتھ ساتھ دنیا کے امور کو بھی ایک ساتھ چلا رہی ہے، اس لیئے تحریک کے ہر فرد کو چاہیئے کہ معاشرے کے تمام امور کو آئمہ علہیم السلام کے احکام کے مطابق انجام دے،  اس معاشرے میں تبدیلی مومنین کے کردار سے ہی ممکن ہے ۔

مجلس عاملہ میں تحریک کے مرکزی رہنماوں مرحوم و مغفور امداد علی خلیلی ، برادر برکت علی کھوسو، اور کاشف علی ابڑو کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پہ شریک تمام اراکین اشکبار تھے۔